ہائیکورٹ سینما گھروں سے تفریحی ٹیکس وصولی نہ کرنے پر انٹرا کورٹ اپیل دائر
لاہور(وقائع نگار خصوصی)سینما گھروں سے تفریحی ٹیکس وصول نہ کرنے پر لاہور ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی گئی ۔ درخواست گزار شہری محمد حسین کی جانب سے انٹرا کوٹ اپیل میں ڈی جی ایکسائز اور سنگل بنچ کے فیصلے کو فریق بنایا گیا۔اپیل میں موقف اپنایا گیا ہے کہ قانون کے مطابق محکمہ ایکسائز ہر سینما گھر سے روزانہ ٹیکس وصول کرنے کا پابند ہے۔تفریحی ٹیکس کی عدم وصولی سے قومی خزانے کو سالانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ سینما گھروں سے تفریحی ٹیکس وصول نہ کرنے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا تاہم ہائیکورٹ نے موقف سنے بغیر درخواست مسترد کر دی۔استدعا ہے کہ عدالت سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر ٹیکس وصولی کا حکم دے۔