• news

لوک سبھا کے انتخابات میں نچلی ذات کے مزدور کی بیٹی کامیاب

دہلی (نیٹ نیوز) نچلی ذات کے مزدور کی بیٹی لوک سبھا انتخابات میں کامیاب ہوگئی۔ بھارت کے ایوان زیریں یعنی لوک سبھا انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان کردیا گیا جن کے تحت بھارتی جنتا پارٹی نے سب سے زیادہ 303 نشستیں حاصل کیں۔اسی طرح دوسرے نمبر پر کانگریس ہے جس نے 52 نشستیں حاصل کیں۔ لوک سبھا میں اس بار جہاں 22 مسلمان امیدوار کامیاب ہوئے ہیں وہیں اس بار ریکارڈ تعداد میں 78 خواتین بھی کامیاب ہوئیں۔اس بار کامیاب ہونے والی 78 خواتین میں ہندوؤں کی انتہائی نچلی ذات سے تعلق رکھنے والے روزانہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور کی بیٹی بھی کامیاب ہوئی ہے۔ ریاست کیرالا کے لوک سبھا کے حلقے آلاتور سے دلت کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی 32 سالہ رامیا ہری داس نے منجھے ہوئے سیاستدانوں کو شکست دے کر ایک نئی تاریخ رقم کردی۔رامیا ہری داس کو کانگریس کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت شارٹ لسٹ کیے جانے کے بعد صدر راہول گاندھی کی خصوصی ہدایت پر ٹکٹ دیا گیا تھا۔رامیا ہری داس نے 5 لاکھ 33 ہزار 815 ووٹ حاصل کرکے کامیاب حاصل کی۔

ای پیپر-دی نیشن