گوجرانوالہ: گھریلو ملازمہ تشدد کیس، متاثرہ بچی کے بھائی سے نامناسب رویہ پر ایس ایچ او معطل
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )گھریلو ملازمہ تشدد کیس میں متاثرہ بچی کے بھائی سے نامناسب رویہ اختیار کرنیوالے نااہل ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا ، تفصیلات کے مطابق 22مئی کو واپڈا ٹائون میں سابق سٹی ناظم میونسپل کارپوریشن بابو جاوید احمد کے گھر دس سالہ ملازمہ جنت عرف جینا پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا اس کیس کے حوالے سے تھانہ صدر میں آنیوالے متاثرہ بچی کے بھائی کے ساتھ نااہل ایس ایچ او قیصر عباس نے نامناسب رویہ اختیار کیا تھا۔