• news

وزیر داخلہ کی اسد قیصر سے ملاقات،فرشتہ کیس کی پیشرفت سے آگاہ کیا

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے ملاقات کی اور انہیں ننھی بچی فرشتہ کے قتل کیس کی تفتیش کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔وزیرداخلہ نے سپیکر قومی اسمبلی کو بتایا کہ قتل کی جانے والی معصوم فرشتہ کے کیس کی جوڈیشل انکوائری کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ قتل میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کر کے عبرت کا نشان بنایا جائے،انصاف کی فراہمی اور ظلم کے خاتمے کو یقینی بنانا ہوگا،انصاف کی راہ میں حائل رکاوٹ کو برداشت نہیں کروں گا۔

ای پیپر-دی نیشن