• news

نارنگ منڈی ریس لگاتی موٹرسائیکلیں ٹکرا گئیں، عرس بہار شاہ کے 2 زائرین جاں بحق

نارنگ منڈی (نامہ نگار)کالاخطائی روڈ پر فتحِ ریان کے قریب ریس لگاتی غیر محتاط ڈرائیونگ کے باعث تین موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں حضرت بابا پیر بہار شاہ کے سالانہ عرس مبارک میں شرکت کیلئے آنے والے دو نوجوان زائرین محمد یوسف اور احسان جاں بحق ہوگئے جبکہ چار افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ لا ہور سے حضرت بابا پیر بہار شاہ کے عرس مبارک میں شرکت کے لئے چھ دوست موٹرسائیکلوں پر فتحِ ریان آرہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث تینوں موٹر سائیکلیں بری طرح آپس میں ٹکرانے سے دو نوجوان موقع پر جاں بحق اوردیگر چار زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن