سرگودھا:نامعلوم افراد نے موٹرسائیکل سوار چچا بھتیجے کو قتل کر دیا
سرگودھا(نامہ نگار) سرگودھا کے نواح میں دن دیہاڑے مسلح افراد نے موٹرسائیکل پر فائرنگ کرکے چچا بھیجا قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔پولیس نے مقتولین کی نعشیں پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیں۔ذرائع کے مطابق کوٹ خدا بخش کا چچا بھیجا صبح سویرے موٹرسائیکل پر لک موڑ روڈ سے جا رہے تھے کہ چک مظفر آباد کے قریب مسلح افراد نے موٹرسائیکل سوار دونوں چچا بھتیجا محمد ریاض اور محمد امتیاز کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گے۔پولیس تھانہ شاہپور صدر نے مقتولین کی نعشیں پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔واقعہ دیرینہ دشمنی یا کھچو اور اور پولیس مصروف کاروائی ہے۔