• news

ملکی سلامتی اور وقار کیلئے تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہیں، ظفر الحق

اسلام آباد (صباح نیوز) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر راجہ ظفرالحق نے کہا ہے کہ سلامتی اور وقار کے لیے ملک کی تمام سیاسی مذہبی جماعتیں یک پیچ پر ہیں ۔ ہم اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں ایران ناصرف ہمارا پڑوسی ملک ہے بلکہ برادر اسلامی ملک بھی ہے جس کے ساتھ ہمارے دیرنیہ برادارنہ اور ثقافتی مذہبی تعلقات ہیں امریکہ کی ایران کو دی جانے والی حالیہ دھمیکوں پر شدید تشویش ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین سید اسد عباس نقوی کی قیادت میں وفد سے اسلام آباد میں ملاقات میں کیا، سینٹر راجہ ظفر الحق سے ملاقات میں وفد نے کہا ہے کہ ماضی کی طرح ملکی سالمیت اور وقار کے منافی فیصلے کرنے سے پہلے سابقہ نتائج پر غور کر لے ۔

ای پیپر-دی نیشن