چیئرمین پی پی نے عمران خان کی اصلیت بے نقاب کردی: نفیسہ شاہ
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سیکرٹری اطلاعات پی پی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے بیان میں کہا ہے کہ چھپ کر وار کرنا عمران خان کی فطرت ہے۔ چیئرمین پی پی نے عمران خان کی اصلیت بے نقاب کی۔ ذاتیات کو نشانہ بنانا عمران خان کی روایت رہی ہے۔ فردوس عاشق اعوان نوکری کے ساتھ عمران خان سے متعلق پرانا بیانیہ بھی یاد کریں۔ بلاول بھٹو زرداری کا بیانیہ عوام کے دل کی آواز ہے۔