قندیل بلوچ قتل کیس ‘ وکلا کی ہڑتال کے باعث سماعت 3 جون تک ملتوی
ملتان( سپیشل رپورٹر )ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے قندیل بلوچ کو قتل کرنے کے مقدمہ کی سماعت وکلاء ہڑتال کے باعث 3 جون تک ملتوی کردی ہے۔ فاضل عدالت میں مقدمہ میں پولیس تھانہ مظفر آباد کی جانب سے گرفتار ملزم وسیم کو عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ ضمانت پر رہا ملزمان عبدالباسط، ظفر اقبال، حق نواز اور اسلم شاہین اور مفتی عبدالقوی خود پیش ہوئے۔مقدمہ کی سماعت پر 2 گواہ ٹرینی سب انسپکٹر و آئی ٹی انچارج محمد سعید، اور کانسٹیبل کاشف پیش ہوئے تھے تاہم وکلاء ہڑتال کے باعث شہادتیں قلمبند نہیں کی جاسکیں جس پر فاضل عدالت نے سماعت ملتوی کردی ہے