سٹیزن پورٹل افسروں کی کوتاہی پر 33 ہزار شکایات، دوبارہ کھولنے کا حکم
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے سٹیزن پورٹل پر درج شکایات کے حل میں افسران کی کوتاہی کا نوٹس لیتے ہوئے 33 ہزار شکایات دوبارہ کھولنے کا حکم دے دیا۔ درست تفصیل نہ دینے والے افسران کیخلاف کارروائی ہو گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ متعلقہ محکمے دوبارہ کھولی گئی شکایات 14 روز کے اندر حل کریں۔ افسران شکایات حل کرکے اپنے ادارے کے سربراہان کے نوٹس میں لائیں۔