محکمہ تعلیم سکولزکا صفر کارکردگی دکھانے والے ادارے بند کرنیکا اعلان
ملتان(نمائندہ نوائے وقت)محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے محکمہ تعلیم کے زیر اثر صفر کارکردگی دکھانے والے تمام اداروں کو بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب محمد محمودکے مطابق اب جو بھی اقدامات محکمہ تعلیم کی جانب سے کئے جا رہے ہیں، ان کی بھرپور مانیٹرنگ کا نظام لانے پر بھی کا کام ہو رہا ہے۔ کسی بھی عہدیدار کی طرف سے غیر ذمہ داری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔پنجاب بھر میں 100 ماڈل سکول تیار کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جہاں اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ زیر تعلیم طلبہ کے لئے تمام تر سہولیات میسر ہوں۔یہ ماڈل سکول پنجاب کے ضلع ملتان، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ساہیوال، راولپنڈی، میانوالی اور سیالکوٹ میں تیار کئے جائیں گے۔