• news

ماضی کے حکمرانوں نے اربوں کے قرضے کیلئے معیشت کا جنازہ نکال دیا : بیرسٹر سطان

کھڑی شریف (صباح نیوز) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت اپنے قیام کے اولین دن سے لیکر آج تک میر پور کے مسائل سیغفلت برتنے کی پالیسی پر گامزن ہے اس عوام کشی پالیسی نے میر پور کے عوامی مسائل میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے میر پورائرپورٹ کا قیام بن خرماں نیو سٹی سمیت میر پور کے دیہاتوں میں سوئی گیس کی فراہمی میری ترجیحات کاک حصہ ہے جس کیحصول کیلئے وفاقی حکومت سے کوششیں جاری ہیں جلد عوام خوشخبری سنیں گے بھارت میں مودی کی دوبارہ کامیابی نے ثابت کر دیا ہے کہ وہاں پر انتہائی پسند ہندوؤں کی آمریت قائم ہے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی فوج کے مظالم ماہ رمضا ن میں بھی جاری ہیں آئے روز کشمیری جان کے نذرانے پیش کرکے آزادی کی شمع کو روشن کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھڑی شریف پوٹھی کے مقام پر پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی رہنما چودھری وحید پوٹھی کی رہائش گاہ پر افطار ڈنر سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی ٹی آئی کشمیر کے کارکنان کے علاوہ مختلف سماجی عوامی کارروباری شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی سلطان محمود چودھری نے مزید کہا کہ پاکستان میں اس وقت خوفناک معاشی بحران کا شکار ہے ماضی کی کرپٹ حکمرانوں نے اربوں ڈالر کا قرضہ لیکر ملک کی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے اس معاشی بحران سے نکلنے میں کچھ وقت لگے۔

ای پیپر-دی نیشن