• news

قومی اسمبلی کا اجلاس آج‘ چیئرمین نیب ویڈیو آئی ایم ایف معاہدہ پرگرما گرم بحث کا امکان

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفہ کے (آج) پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں دن دو بجے شروع ہو گاجس میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت کو ٹف ٹائم دیا جائیگا،آئی ایم ایف معاہدہ ‘پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور موجودہ معاشی صورتحال ، چیئر مین نیب کے حوالے سے آنے والی ویڈیو اور معصوم بچی فرشتہ کے ساتھ زیادتی و قتل کے معاملے پر پر گرما گرم بحث کا امکان ہے-تفصیلات کے مطابق اجلاس کی صدارت سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے-اجلاس میں قانون سازی کے علاوہ مختلف قومی امور پر بحث کی جائیگی-

ای پیپر-دی نیشن