• news

کروباری طبقے کیساتھ مضبوط پارٹنرشپ ستوار کرنا چاہتے ہیں: وزیراعظم

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان سے بزنس کمیونٹی کے وفد نے ملاقات کی۔ جس میں ممتاز کاروباری اور معیشت کے مختلف شعبوں کی نمائندگی کرنے والی شخصیات شامل ہیں۔ مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ‘ رزاق داؤد‘ گورنر سٹیٹ بنک‘ چیئرمین ایف بی آر و دیگر ملاقات میں موجودتھے۔ اعلامیہ کے مطابق ملاقات وزیراعظم کی کاروباری طبقے سے معاشی پالیسیوں پر رائے لینے کی کڑی کا حصہ ہے۔ وفد کی جانب سے معیشت کے مختلف شعبوں کی ترقی کیلئے تجاویز پیش کی گئیں۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ حکومت معاشی عمل میں کاروباری طبقے کے ساتھ مضبوط پارٹنر شپ استوار کرنا چاہتی ہے۔ کاروباری طبقہ معاشی ترقی میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرے۔ حکومت سپیشل اکنامک زونز کی تعمیرو ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ کاروباری طبقے کو کاروبار کے فروغ کے لئے سازگار ماحول اور تمام ضروری سہولیات میسر آئیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن