’’احتساب نہیں ہوسکا‘‘ فواد چودھری کا انتخابی وعدہ پورا نہ ہونے پر اظہار مایوسی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر فواد چودھری نے بھی پی ٹی آئی کا سب سے بڑا انتخابی وعدہ وفا نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق فواد چودھری نے کہا کہ لوگ مایوس ہیں کہ احتساب نہیں ہوسکا۔ بیرون ملک سے پہلے واپس نہیں آسکے لوگ یہ نہیں مانتے کہ شہبازشریف کے بھاگنے میں حکومت کا کردار نہیں۔ شہبازشریف کے جانے میں لوگ حکومت کو ہی موردالزام ٹھہرا رہے ہیں۔