• news

سپریم کورٹ کی تاریخ میں پہلی بار چیف جسٹس کی سربراہی میں آج ویڈیو لنک کے مقدمات کی سماعت شروع ہو گی

اسلام آباد(آئی این پی ) سپریم کورٹ کی تاریخ میں پہلی بار آج سے ویڈیو لنک سے مقدمات کی سماعت ہوگی، چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ اسلام آباد میں دلائل سنے اور وکلا کراچی سے ویڈیو لنک پر دلائل دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ویڈیو لنک سے سماعتوں پر کیسز کی فہرست جاری کردی گئی ہے ، ویڈیو لنک سے کراچی رجسٹری کے مقدمات پرسماعت کی جائے گی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ ضمانت قبل از گرفتاری سمیت دیگر فوجداری اپیلوں کی سماعت کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن