• news

ایمنسٹی سکیم کا نوٹیفکیشن جاری، بیرونی اثاثے 10 غیرملکی کرنسیوں سے روپے میں منتقل کیے جا سکیں گے

کراچی(صباح نیوز)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اثاثے ظاہر کرنے کی سکیم سے متعلق نو ٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق بیرون ملک اثاثے 10 غیر ملکی کرنسیوں سے روپے میں براہ راست منتقل کیے جاسکیں گے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق غیر ملکی اثاثوں کی مالیت نکالنے کے بعد انہیں ایف بی آر کے پورٹل پر ظاہر کرنا ہوگا اور ایف بی آر کا سسٹم ظاہر کیے گئے اثاثوں پر واجب ٹیکس بتائے گا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق ظاہر کیے گئے اثاثوں پر بننے والا ٹیکس امریکی ڈالر اور عرب امارات درھم میں ادا کیا جاسکے گا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق اندرون ملک ظاہر کیے گئے زرمبادلہ کی ادائیگی مقامی سطح پر ہوگی۔ سٹیٹ بینک کے نوٹی فکیشن میں بیرونی ملک موجود اثاثے پاکستان لانے کا طریقہ بھی وضع کیا گیا، بیرونی اثاثے پاکستان بنا سرٹیفکیٹ کے ذریعے آن لائن یا بینکنگ چینل کے ذریعے پاکستان لائے گئے اثاثوں کو سرٹیفکیٹ جاری ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن