• news

صنعت، زراعت ساحت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے: چینی نائب صدر، عثمان بزدار

لاہور(نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں چین کے نائب صدر وانگ چی شن نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک چین تعلقات کے فروغ، سی پیک کے منصوبوں پر پیشرفت اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلی اور چینی نائب صدر کی ملاقات میں صنعت، زراعت، سیاحت اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب اور چین کے بڑے شہروں کے مابین اشترا ک کار کو فروغ دیا جائے گا۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات دو ملکوں کے نہیں بلکہ دو بھائیوں کے درمیان لازوال دوستی کا رشتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے 70 کروڑ لوگوں کو 20برس میں غربت سے نکالاہے اور وزیر اعظم عمران خان کے ویڑن کے مطابق غربت کے خاتمے کیلئے چین کے بے مثال ماڈل کو پنجاب میں نافذ کریں گے۔ چینی نائب صدر وانگ چی شن نے کرپشن کے خاتمے کے لیے بے پناہ کام کیا ہے اورکرپشن کے خاتمے کے لئے چین ہمارے لئے رول ماڈل ہے۔عظیم دوست ملک کے معزز مہمان کی مہمان نوازی کرکے دلی خوشی ہوئی ہے۔ علاقائی خود مختاری اور قومی سلامتی کے امور پر چین کا تعاون قابل قدر ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی چین میں دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کے مثبت اثرات سامنے آئے ہیں۔ چین کے صدر کا روڈ اینڈ بیلٹ منصوبہ علاقائی ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر گیم چینجر ہے اور سی پیک کے دوسرے مرحلے میں ایگریکلچر ڈویلپمنٹ، غربت کے خاتمے اور صنعتی تعاون پر توجہ مرکوز ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی ہمارے بھائی ہیں۔ پاک چین لازوال دوستی کی نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے۔ پاکستان اور چین کی دوستی آئندہ نسلوں کیلئے اثاثہ ہے۔پاکستان اور چین ترقی کے نئے سفر پر گامزن ہیں اورپاک چین دوستی کا بندھن رہتی دنیا تک قائم رہے گا۔وزیراعلی نے کہا کہنئے پاکستان میں معاشی ترقی کا نیا دور شروع ہوچکا ہے۔چین کی سرکاری ونجی کمپنیوں کی طرف سے سرمایہ کاری کوقدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔چین کے نائب صدر کے دورے سے بے مثال تعلقات نئی جہت کی طرف گامز ن ہوں گے۔ پنجاب میں چینی تعاون سے جاری منصوبوں کی تکمیل کیلئے ہر سطح پر تعاون جاری رکھیں گے۔ چین کے نائب صدروانگ چی شن نے کہا کہ چین کے صدر کی ہدایت پر پاکستان آیا ہوں اور دنیا کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ پاک چین دوستی بہت مضبوط ہے- لاہور آکر بہت پیار او رمحبت ملی ہے-پاکستان اورچین کی دوستی پہلے سے کئی زیادہ پائیدار بنیادوں پر استوار ہے-پاکستانی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں بہت مثبت رہیں -چین او رپاکستان کی قیادت ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں -دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات ہر آنے والے روز مضبوط سے مضبوط ترہو رہے ہیں -لاہور پا کستان کا تاریخی شہر اور دل ہے-یہ حقیقت ہے کہ جس نے لاہور نہیں دیکھا اس نے پاکستان نہیں دیکھا-پاکستان کی ترقی کے سفر میں چین کا تعاون جاری رہے گا-سی پیک پاک چین دوستی کی زندہ مثال ہے-پنجاب اور شین ڈو کے درمیان شراکت داری کو فروغ دیا جائے گا-چین کے صدر کے شہر ڑیان اور لاہور کے درمیان بھی مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے تیار ہیں -پنجاب او رچین کے بڑے شہروں کے درمیان ثقافت، معیشت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانا وقت کا تقاضا ہے-سی پیک خطے کے لئے گیم چینجر ثابت ہواہے-اقتصادی تعاون کو بڑھا کر صنعتی ترقی کا عمل تیز کرنا ضروری ہے-چین کے سفیر یاو جنگ، چینی قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن،چینی وفد کے دیگر اراکین، وفاقی وزیر خسرو بختیار، صوبائی وزرائ￿ راجہ بشارت، ہاشم جواں بخت، ڈاکٹر اختر ملک، مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ،چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ تنویر الیاس، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈاور متعلقہ حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔چینی نائب صدر کی قیادت میں وفد نے گورنر پنجاب چودھری سرور سے ملاقات کی اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی بھی موجود تھے۔ پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ نے بھی شرکت کی ملاقات میں پاک چیک تعلقات سی پیک سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گورنر پنجاب میں کہا کہ پاک چیک دوستی چٹان سے زیاد مضبوط ہے چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی اور طویل تعلقات دو طرفہ ہیں گورنر پنجاب چودھری سرور نے چینی مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نیگورنر ہائوس میں چین کے نائب صدر وانگ چی شن کے اعزاز میں عشائیے میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے عوام کے درمیان روابط کو مستحکم کرنے کیلئے ای ویزہ کی سہولت متعارف کرائی گئی ہے۔ چین کے تعاون سے پنجاب میں معاشی ترقی کے نئے امکانات تلاش کرنا چاہتے ہیں-ثقافتی شعبہ میں تعاون دونوں ممالک کے شہریوں کو مزید قریب لائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اور چین ہر موسم کے ساتھی ہیں۔ پاک چین دوستی پر زمانے کے سرد و گرم اثر انداز نہیں ہوسکتے۔ پائیدار ترقی کیلئے چین کے تجربات سے مستفید ہوں گے۔ چین کے نائب صدر وانگ چی شن نے کہا کہ خطے کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے باہمی تعاون جاری رکھیں گے۔ سی پیک سمیت ترقی کے دیگر منصوبے عوام کیلئے خوشحالی کی نوید ہیں۔
لاہور( نیوز رپورٹر) چین کے نائب صدر وانگ چی شن آج لاہور پہنچے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ایئرپورٹ پر چین کے نائب صدر کا پرتپاک استقبال کیا۔ چین کے نائب صدر وانگ چی شن نے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے پرجوش مصافحہ کیا اوربچیوں نے چین کے نائب صدر کو گلدستے پیش کیے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبائی وزراء نے چین کے نائب صدر سے تعارف کرایا۔چین کے نائب صدر وانگ چی شن نے وزرائ￿ سے ہاتھ ملایا۔ صوبائی وزرائ￿ نے چین کے نائب صدر کو لاہو رپہنچنے پر خوش آمدید کہا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بھائی کو لاہور کی سرزمین پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ آپ کی آمد پر ہم سر تا پا استقبال ہیں اور آپ کی آمد اہل پنجاب کیلئے اعزاز ہے۔ آپ کے دورے سے پاک چین تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور آپ کادورہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا نیا باب لکھے گا۔انہوں نے کہا کہ چین کے نائب صدر وانگ چی شن کی پاکستان آمد باعث فخر و انبساط ہے۔ چین کے نائب صدر کی آمد پر سمجھوتوں اور یاد داشتوں پر دستخط معاشی خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ثابت ہوں گے اور سی پیک کے پراجیکٹس کا افتتاح خوش آئند امر ہے۔انہو ں نے کہا کہ چین کے نائب صدر کو لاہور آمد پر دل اتھاہ گہرائیوں سے ’’نی ہاؤ‘‘ کہتے ہیں۔ وانگ چی شن اہل چین کی طرف سے محبتوں کے سندیسے لائے ہیں۔ چین کے نائب صدر وانگ چی شن نے اس موقع پر کہا کہپاکستان کے دل لاہور آکردلی خوشی ہوئی ہے۔چین کے سفیر یاؤجنگ،چینی قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن اورچینی وفد کے دیگر ارکان بھی اس موقع پر موجود تھے۔چینی نائب صدر کا صوبائی وزرائ￿ راجہ بشارت، میاں محمودالرشید، سمیع اللہ چوہدری، سید صمصام بخاری، عنصر مجید نیازی، ڈاکٹر یاسمین راشد، آشفہ ریاض، اعجاز عالم، حافظ ممتاز احمد، کرنل (ر) ہاشم ڈوگر، تیمور خان بھٹی، نعمان لنگڑیال، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور اعلیٰ حکام نے بھی استقبال کیا۔وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار اورچین کے نائب صدر وانگ چی شن نے آج ہائر روبا اکنامک زون کا دورہ کیا اور ہائر روبا اکنامک زون کے مختلف شعبے دیکھے۔ وزیراعلیٰ اورچینی نائب صدر کو ہائر روبا اکنامک زون کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب نئی انڈسٹریل پالیسی کے تحت صوبے میں صنعتوں کے فروغ کے لئے کوشاں ہے اورپنجاب میں سرمایہ کاروں کے لئے بے پناہ سہولتیں فراہم کی گئی ہیں -انہوں نے کہاکہ چین کی جانب سے صنعتی سیکٹر میں سرمایہ کاری خوش آئند ہے-چین کے سرمایہ کاروں کو پنجاب میں ہر طرح کی مراعات دیں گے-صوبائی وزرائ￿ ہاشم جواں بخت، میاں اسلم اقبال اور دیگر حکام بھی موجود تھے-

ای پیپر-دی نیشن