• news

قبائلی اضلاع کے مکینوں کو شناختی کارڈ پر صحت کارڈ دینگے: وزیراعظم

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان سے وزیر قانون محمد فروغ نسیم نے ملاقات کی معاون خصوصی مرزا شہزاد اکبر بھی ملاقات میں موجود تھے قانونی اصلاحات کے نفاذ پر بات چیت کی گئی۔ علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ انضمام شدہ قبائلی اضلاع کی تعمیر و ترقی اور طبی سہولتوں کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ انضمام شدہ علاقوں کو شناختی کارڈ پر بھی انصاف کارڈ فراہم کیا جائے گا ان علاقوں کے عوام شناختی کارڈ کی صحت انصاف کارڈ سے مستفید ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن