کوٹ لکھپت: کھلے پھاٹک پر ٹرین کی رکشہ، 2 موٹر سائیکلوں کو ٹکر، خاتون سمیت، 2 جاں بحق
لاہور(نمائندہ خصوصی )کوٹ لکھپت کے علاقہ میں پھاٹک بند نہ ہونے کے باعث ٹرین کی رکشہ اور موٹرسائیکلوں کو ٹکر سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت پھاٹک پرریل گاڑی گزرنے وقت پھاٹک بند نہ تھا جس کے باعث ٹرین نے دو موٹرسائیکلوں اور ایک رکشہ کو ٹکر ماردی جس سے مختاراں بی بی اور نصیر د موقع پر ہی چل بسے جبکہ ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے،اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو جنرل ہسپتال منتقل کردیا۔ 40 سالہ مختاراں بی بی بینک سٹاپ کی رہائشی تھی۔زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جارہی ہے۔چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے ریلوے پھاٹک کوٹ لکھپت پر رونما ہونے والے افسوس ناک حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،انہوںنے جائے حادثہ کا جائزہ لیااور حادثہ کی وجوہات کے بارے دریافت کیا۔انہوںنے ڈی ایس پی ٹریفک اور سیکٹر انچارج کو متعلقہ محکمے سے فوری رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔ کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے روڈ سیفٹی آفیسرز کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتال میں جاکر زخمیوں کی عیادت کریں اور ان کیلئے ہر قسم کی مدد کو یقینی بنائیں۔