• news

نجی ٹی وی کی خبر من گھڑت اور بے بنیاد ہے:پی پی ایف

لاہور(سپورٹس رپورٹر)فیفا کی تسلیم شدہ پی پی ایف کے عہدیداروں نے نجی ٹی وی پر نشر ہونے والی خبر کو بے بنیاد من گھڑت، سنسنی پھیلانے کی ناکام کوشش اور فیڈریشن کے معاملات میں مداخلت قرار دیدیا، اس ضمن میں مخدوم سید فیصل صالح حیات اور جنرل سیکریٹری لیفٹیننٹ کرنل(ر) احمد یار خان لودھی کی جانب سے ڈیفمیشن آرڈینینس 2002 کے تحت ایک قانونی نوٹس مذکورہ چینل کو بھجوا دیا گیا ہے۔ سید فیصل صالح حیات کا کہنا ہے کہ نجی ٹی وی نے 26 جولائی کو ایک من گھڑت اور بنیاد خبر نشر کی، شہرت کو داغدار کرنے کی اس کوشش پر ادارے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ کرنل(ر) احمد یار خان لودھی نے کہا کہ اداروں کے مابین موبائل معمول کی گفتگو کو ایک ایجنڈے کے تحت غلط رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن