ورلڈکپ وارم اپ میچز انگلینڈ نے افغانستان، آسٹریلیا نے سری لنکا کو شکست دیدی
لندن(سپورٹس ڈیسک)ورلڈکپ وارم اپ میچ میں میزبان انگلینڈ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد افغانستان کو 9وکٹوں سے ہرادیا۔لندن میں منعقدہ وارم اپ میچ میں افغان ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 160رنز پر آؤٹ ہوگئی۔افغانستان کی جانب سے حضرت اللہ 11‘ نورعلی زردان30‘رحمت شاہ3‘حشمت اللہ شاہدی 19‘اصغرافغان10‘گلاب دین نبی14‘نجیب اللہ زردان1‘محمد نبی44‘راشد خان صفر‘ افتاب عالم 20رنز بناکر آؤٹ ہوئے دولت زدران 20رنز پر ناقابل شکست رہے۔انگلینڈ کی جانب سے آرچر اور روٹ نے تین تین سٹوک اور معین علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جواب میں میزبان ٹیم نے ہدف اٹھارویں اوور میں ایک وکٹ پر حاصل کرلیا۔ رائے نے 46گیندوں پر 89روٹ نے 29رنز بنائے ۔بیرسٹو 39رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔دوسرے پریکٹس میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو 5وکٹوں سے مات دیدی۔لنکن ٹائیگرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8وکٹوں پر 239رنز بنائے تھریمانے 56‘ کرونارتنے 16‘ پریرا12‘ مینڈس24‘ میتھیوز 17‘ بیماج 21‘ ڈی سلوا 43‘ پریرا نے 7رنز بنائے ۔ لکمل 7‘ سری وردھنے 4رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔ کینگروز کی جانب سے زمپا نے 2‘ سٹارک‘ کیومنس ‘ رچرڈسن ‘میکسویل‘لیون اور اسمتھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔آسٹریلیا نے ہدف45ویں اوور میں حاصل کرلیا۔فاتح ٹیم کی جانب سے فنچ 11‘ عثمان خواجہ89‘ مارش34‘ میکسویل 36‘ سٹونیز32رنز بنا کرآؤٹ ہوئے۔ کیری 18‘ کیومنس 9رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔سری لنکا کی جانب سے وینڈرسے 2‘ پردیپ‘ ڈی سلوا‘ سری وردھنے نے ایک ایک بیٹسمین کو پویلین کی راہ دکھائی۔