قومی نیٹ بال ٹیم کی ایشین یوتھ گرلز چیمپئن شپ میں شرکت مشکوک
لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی نیٹ بال ٹیم کی ایشین یوتھ گرلز چیمپئن شپ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے یہ چیمپئن شپ آئندہ ماہ 28 جون سے 6 جولائی تک جاپان میں کھیلی جائے گی جس میں ایشیائی سطح کے چودہ ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان، سنگارپور، ملائیشیائ، تھائی لینڈ، برونائی، تائیوان، ہانگ کانگ، جاپان، کوریا، بھارت، مالدیپ، سری لنکا، نیپال، فلپائن اور مکاؤ کی ٹیمیں شامل ہیں، قومی خواتین ٹیم نے 2012 ء میں سری لنکا میں کھیلی گئی سائوتھ ایشین گیمز میں چاندی کا تمغہ کیا۔ ایشین یوتھ گرلز چیمپئن شپ منعقد ہونے میں ایک ماہ سے کم عرصہ ہے اور جس کی تیاری کے حوالے سے پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے ابھی تک نہ تربیتی کیمپ لگایا اور نہ ہی تربیتی کیمپ کی کوئی حتمی تاریخ کا اعلان کیا، واضع رہے کہ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کے لئے قومی گرلز ٹیم کا چناؤ گذشتہ برس نومبر میں اسلام آباد میں کھیلی گئی آل پاکستان انٹربورڈز نیٹ بال چیمپئن شپ کے دوران کیا تھا، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں سے رابطہ کرنے پر انہوں نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ نے سپورٹس فیڈریشنز کی سالانہ گرانٹ روک رکھی ہے۔