• news

میڈیا کی آزادی وزیراعظم کے انقلابی منشور کا حصہ ،صحافیوں کے حقوق کا تحفظ ترجیح ہے ،فردوس عاشق

اسلام آباد (آن لائن+ آئی این پی) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھاتے جا رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے اپنے اپنے پیغام میں کہا کہ صحافیوں کے لیے سازگار ماحول اور مشکلات کا حل منشور کا حصہ ہے اظہار رائے کے حق پر پختہ یقین رکھتے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ صحافیوں اور میڈیا کارکنان کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے‘ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن