• news

بالا کوٹ حملہ سرحد پار جنگجوئوں کیلئے وارننگ تھا: بھارتی آرمی چیف کی بڑھک

نئی دہلی(کے پی آئی )بھارت کے فوجی سربراہ جنرل بپن راوت نے گیڈر بھبکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ بالاکوٹ حملہ سرحد پار جنگجووں کیلئے وارننگ تھا کہ اب وہ بھارت کے اندر کسی بھی جگہ حملہ کریں گے تو ان کو فضائیہ جواب دے گی ۔ انہوںنے مزید کہاکشمیر میں حالات بالکل کنٹرول میں ہیں اور مختلف سیکورٹی ایجنسیوں کے آپسی تال میل کی وجہ سے اب کشمیر میں جنگجووں کی نقل وحرکت رک گئی ہے اور انہیں اپنے ہی تہہ خانوںمیں محدود کر دیا گیا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق میڈیا کیساتھ بات چیت کے دوران فوجی سربراہ کا مزید کہنا تھا کشمیر کے اندر اب جنگجوئیت کی کمر توڑنے کیلئے کئی ایک ایجنسیوں کو کام پر لگا دیا گیا ہے اور اس سلسلے میںاب این آئی اے نے باضابط طور پر شروعات کر دی ہے جس کے تحت جنگجوئیت کے طرفداروںاور اس کیساتھ نیٹ ورک کو بے نقاب کیا جارہا ہے ۔ انہوںنے مزید کہا انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بھی اس سلسلے میں معاملات کو اچھالنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کی وجہ سے جنگجووں کیلئے رقومات کا لین دین ختم ہوگیا ہے کشمیر میںصورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر میں حالات کنٹرول میں ہیں اور ان کو کنٹرول میں رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے ۔انہوںنے مزید کہاکہ کشمیر سمیت ملک بھر کو دہشت گردی کا سامنا ہے اوراس کو دیکھتے ہوئے بری بحری اور فضائیہ پوری طرح سے ملک کی سالمیت کو بچانے کیلئے متحد ہیں۔ پڑوسی ملک کشمیر کے اندر مداخلت کر رہا ہے اور جنگجووںکو سپورٹ بھی کررہاہے ۔انہوںنے مزید کہا کہ سرحد پار دراندازی کو روکنے کیلئے بھی جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جارہاہے جس کو دیکھتے ہوئے اب سرحد پار دراندازی کافی حد تک کم ہوگئی ہے جس کی وجہ سے کشمیر کے اندر جنگجووںکو افرادی قو ت کا سامنا بھی رہتا ہے ۔ بادلوںمیں راڈار نظر نہ آنے کی وزیراعظم مودی کی دلیل کا دفاع کرتے ہوئے انہوںنے مزید کہاکہ وزیراعظم کی بات کسی حد تک ٹھیک بھی ہے کیونکہ بادلوں کی وجہ سے کبھی کبھار کچھ طیارے راڈار کی زد میں آنے سے بچ جاتے ہیں۔کچھ ایک کی صلاحیت ہوتی ہے کہ وہ بادلوں کے بیچ میں بھی دیکھے جاسکتے ہیں لیکن اکثر بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار کی زد میں نہیں آتے ہیں۔انہوںنے دعوی کیا کہ ہمارے پاس اس بات کے پختہ ثبوت ہیں کہ سرحد پار جنگجووں کے تربیتی کیمپ موجود ہیں اور وہ یہ پلوامہ واقعے میں بھی سرحد پار کے جنگجو ملوث رہے ہیںجس کے بعد اس طرح کا ایکشن لینا پڑا ۔ جنرل راوت کا کہناتھا کہ بالاکوٹ حملہ سرحد پار بیٹھے جنگجوئوں کیلئے وراننگ تھی کہ اگر انہوںنے پھر کشمیر یا ملک کے دیگر حصوںمیںحملے کئے یا منصوبہ بندی کی تو فضائیہ ان کیخلاف اس بھی بڑی کاروائی عمل میں لاسکتی ہے ۔بھارتی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سرحد پار سے مبینہ دہشت گردی اور دراندازی بند ہوگئی تو کشمیر میں حالات نارمل ہوجائیں گے

ای پیپر-دی نیشن