• news

فیفا فیکٹ فائنڈنگ مشن لاہور پہنچ گیا‘پی ایف ایف حکام سے ملاقات

لاہور( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان میں فٹبال کے معاملات کا جائزہ لینے کیلئے لاہور پہنچ گیا۔ فیفا کے 4رکنی فیکٹ فائنڈنگ مشن کی قیادت لوکا نکولا کر رہے ہیں۔ مشن نے لاہور میں فیفا کی تسلیم شدہ پی ایف ایف کے وفد سے طویل ملاقات کی جس کی قیادت کرنل (ر) احمد یار خان لودھی کر رہے تھے۔ بعد میں مشن نے عدالتی حکم کے تحت ہونے والے الیکشن کے نتیجے میں بننے والی پی ایف ایف سے بھی ملاقات کی۔ اشفاق حسین کی جانب سے صرف ان کے وکلا نے فیفا مشن کے ساتھ ملاقات کی۔ اشفاق حسین اور ان کے ساتھیوں کی طرف سے یہ دعویٰ کیا جاتا رہا ہے کہ فیفا مشن ان کی دعوت پر پاکستان آرہا ہے مگر حیرت انگیز طور پر وہ یا ان کے ساتھیوں میں سے کسی کی بھی ان سے ملاقات نہیں ہوئی۔ ذرائع کے مطابق فیفا کی تسلیم شدہ پی ایف ایف نے فیفا مشن کو پاکستان میں فٹ بال کی موجودہ تباہ کن صورتحال اور اس کے اسباب سے آگاہ کیا۔ فیفا مشن نے اشفاق حسین کے قریبی ساتھی نوید حیدر سے ملنے سے انکار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ نوید حیدر سے اس لئے نہیں مل سکتے کہ وہ معطل کئے جا چکے ہیں۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل نوید حیدرکی 1سالہ معطلی کو پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کی کانگریس کی واضح اکثریت نے 5 سال کے لئے بڑھا دیا تھا۔ یاد رہے کہ فیفا پہلے ہی پی ایف ایف کے الیکشنز کے لئے 2020 مارچ کا وقت متعین کر چکی ہے، جبکہ فیفا کے مطابق اس سے قبل پی ایف ایف کے سٹیچیوٹس میں مطلوبہ تبدیلیوں کے علاوہ پی ایف ایف کے قوانین کے تحت تمام طریقہ کار کا اختیار کیا جانا بھی ضروری ہے

ای پیپر-دی نیشن