• news

واجد چودھری ایشین بیڈمنٹن ڈویلپمنٹ پروگرام کے چیئرمین منتخب

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے سیکرٹری واجد چودھری ایشین بیڈمنٹن ڈویلپمنٹ پروگرام کے چیئرمین منتخب ہو گئے۔ ان کا انتخاب چین کے شہر نین جینگ میں منعقدہ ایشین بیڈمنٹن فیڈریشن کے اجلاس میں عمل میںآیا۔واجد چودھری چار سال کے لئے ایشیئن ڈویلپمنٹ پروگرام کے چیئرمین منتخب ہو ئے ہیں۔واجد چودھری پاکستان بیڈمنٹن ٹیم کے کپتان بھی رہے ہیں۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن نے واجد علی کو چیئرمین ایشین ڈیویلپمنٹ پروگرام منتخب ہونے پر تمام اولمپک فیملی کی جانب مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کے عہدہ پر آنے سے قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان بیڈمنٹن کے فروغ کے لیے بھی کام کرینگے۔

ای پیپر-دی نیشن