صفدر ملک کا فنکاروں اور فلمسازوں کے اعزاز میں مقامی کلب میں افطار ڈنر
لاہور(کلچرل رپورٹر) فلمساز صفدر ملک نے فلمی صنعت سے وابستہ معرو ف فنکاروں اور فلمسازوں کے اعزاز میں مقامی کلب میں افطار ڈنر کا اہتمام کیاجس میں فلمسٹار صائمہ ‘مصطفیٰ قریشی ‘نشو ‘نواز خان ‘سید نور‘مسعود بٹ ‘چودھری اعجاز کامران ‘ناصر ادیب ‘صفدر خان اور دوسری شخصیات نے شرکت کی ۔ اس موقع پر فلمسٹا ر صائمہ نے کہا کہ صفدر ملک کے بے حد ممنون ہیں جنہوں نے تمام دوستوں کو اکٹھا کیا ۔ فلمی صنعت کے پرانے ساتھیوں سے مل کر بہت اچھا لگا ۔