ججوں کے خلاف حکومتی ریفرنس کی باتیں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل مستعفی
اسلام آباد ( خصوصی رپورٹر) ایڈیشنل اٹارنی جنرل زاہد ابراہیم نے اعلی عدلیہ کے ججز کے خلاف حکومتی ریفرنس دائر کرنے کی خبروں پر اپنے عہدے سے احتجاجاً استعفیٰ دیدیاایڈیشنل اٹارنی جنرل زاہد ابراہیم کاکہنا ہے کہ کل سے میڈیا میں سینئر ججز کے خلاف ریفرنس کی خبریں آ رہی ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ ججز کے خلاف بیرون ملک اثاثے ظاہر نہ کرنے پر ریفرنس دائر کئے گئے عدلیہ کے ان ججز میں سپریم کورٹ کا بھی ذکر ہے تاہم ان جج صاحب کی وقار غیر جانبداری پر کوئی سوال نہیں لیکن حکومت فیض دھرنا کیس میں ان جج صاحبان کے حوالے سے سوچ واضح کر چکی ہے استعفی میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ حکام کی جانب سے مجھے بھی ریفرنس دائر کرنے کی خبروں کی تصدیق ہوئی ہے۔ زاہد ابراہیم نے استعفے میں مئوقف اپنایا ہے کہ میرے مطابق یہ ججز کا احتساب نہیں ہے اگر روکا نہ گیا تو حکومت کا یہ اقدام عدلیہ کے ادارے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچائے گا۔