• news

اکائونٹس کیس: زرداری، فریال کی ضمانت میں ایک روز توسیع، سابق صدر کی نیب پیشی سے پھر معذرت

اسلام آباد (نامہ نگار، وقائع نگار، نوائے وقت رپورٹ، ایجنسیاں) جعلی بنک اکائونٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل نے اپنے دلائل مکمل کر لئے جبکہ نیب کل اپنے دلائل جاری رکھے گا جس کے بعد عدالت نے آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت ایک دن توسیع دیدی کیس کی سماعت اسلام ہائیکورٹ کے جٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے کی آصف زرداری کے وکیل فارروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ آصف زرداری پر منی لانڈرنگ کا الزام لگایا گیا جس میں حقیقت نہیں آصف زرداری پر نہیں بلکہ زرداری گروپ نام کمپنی پر بینفشری ہونے کا الزام ہے زرداری اس کمپنی کے ڈائریکٹر بھی نہیں صرف شیئر ہولڈر ہیں آصف زرداری کے وکیل کا کہنا تھا کہ ابھی تک اس ریفرنس کی نقول بھی فراہم نہیں کی گئیں اس موقع پر انہوں نے اپنے دلائل مکمل کر لئے دوران سماعت آصف زرداری ڈائس پر آ گئے آصف زرداری نے فاروق ایچ نائیک کو مشورے بھی دیئے جس کے بعد فاروق ایچ نائیک نے سابق صدر کو دوبارہ نشست پربٹھا دیا ادھر نیب کے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل جہانزیب بھروانہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے کہا کہ تحقیقات مکمل کرکے ریفرنسز داخل کئے جائیں جعلی بنک اکائونٹس کے جائزہ پر ہزاروں مشکوک ٹرانزیکشنز کا پتہ چلا زرداری گروپ کے بینک اکائونٹ میں عمیر ایسوسی ایٹس سے ڈیڑھ کروڑ روپے آئے۔ کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ ڈیڑھ کروڑ کی رقم آئی تو وہ بینک اکائونٹ کس نے آپریٹ کیا، جس پر نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ زرداری گروپ کے اکائونٹ کو فریال تالپور آپریٹ کرتی تھیں نیب کے تفتیشی افسر کی جانب سے طلب کئے گئے ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا فاضل جج جسٹس محسن اختر کیانی کا کہنا تھا کہ آپ کو توہین عدالت کا نوٹس دیتے ہیں فاضل جج کا کہنا تھا کہ آپ ریکارڈ کے بغیر یہاں کیا کرنے آئے ہیں ڈیڑھ گھنٹے سے ضمانت کی درخواست پر دلائل سن رہے ہیں اور آپ ریکارڈ ہی نہیں لا کر آئے کیا ہم ان کو ضمانت دے دیں۔ دوسری طرف سابق صدر آصف زرداری نے چیئرمین نیب ویڈیو میں پیپلزپارٹی کے ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین کے ذاتی معاملا ت میں میر ا واسطہ نہیں لیکن ہما را مطالبہ ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس ( ر ) جا وید اقبال نیب دفتر کو سیاستدانو ں کے خلا ف استعما ل نہ کر یں ۔ سابق صدر آصف علی زرداری جعلی بینک اکاونٹس کیس میں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے تو اس موقع پر صحافی نے ان سے پوچھا کہ شیخ رشید کہتے ہیں چیئرمین نیب کی متنازع ویڈیو کے پیچھے پیپلزپارٹی کا ہاتھ ہے؟۔ اس پر سابق صدر آصف زرداری نے قہقہہ لگاتے ہوئے جواب دیا کہ ہم ایسے کام نہیں کرتے، ذاتی معاملات سے میرا واسطہ نہیں۔آصف زرداری سے پوچھا گیا کہ کیا آپ چیئرمین نیب کا متبادل ڈھونڈ رہے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ جس سرکار نے ڈھونڈنا ہے وہ خود ڈھونڈے۔ آصف زرداری نے کہا نیب پاکستان کی انڈسٹری کو نقصان پہنچا رہا ہے اور چیئرمین نیب سیاست دانوں کے خلاف اپنے دفتر کو استعمال کر رہے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ اپنے دفتر کا غلط استعمال نہ کریں، باقی تو پارلیمنٹ کا کام ہے۔انہو ں نے مزید کہا کہ نیب اور ملکی معیشت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے یہی وجہ ہے کہ ملکی معیشت دن بدن گر رہی ہے ۔ دریں اثناء جعلی اکائونٹس کیس میں آصف علی زرداری نے نیب میں پیشی سے ایک بار پھر معذرت کرلی ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری گزشتہ پیشی پر بھی مصروفیت کے باعث نہیںآ سکے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن