• news

اپوزیشن جماعتوں کی مجوزہ کل جماعتی کانفرنس کیلئے 12 اور13جون کی تاریخیں تجویز

اسلام آباد (صباح نیوز)حکومت کے خلاف احتجاج کی مشترکہ حکمت عملی طے کرنے کے لئے اپوزیشن جماعتوں کی مجوزہ کل جماعتی کانفرنس کے لئے 12 اور13جون کی تاریخیں تجویز کی گئیں ۔جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان عیدالفطر کے بعد اے پی سی میں شرکت کی دعوت دینے کے لئے اپوزیشن جماعتوں کے رہنمائوں سے رابطے کریں گے۔ ذرائع مطابق مولانا فضل الرحمان اے پی سی کی حتمی تاریخ کا اعلان اپوزیشن جماعتوں کے رہنمائوں کی مشاورت سے کریں گے۔ اے پی سی ایک سے زیادہ دن بھی جاری رہ سکتی ہے۔ اے پی سی حکومت کے خلاف احتجاج کی حکمت عملی طے کرے گی اور اپوزیشن جماعتیں اس بات پر بھی مشاورت کریں گی کہ کیا اس مرحلہ پر حکومت کو گرانا چاہیئے یا اسے مزید وقت دینا چاہئے ۔

ای پیپر-دی نیشن