بجٹ تجاویز کا جائزہ: وسائل سعلیم، صحت اور عوام کی فلاح پر خرچ کرینگے: عثمان بزدار
لاہور(نیوزرپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی زیر صدارت نئے مالی سال 2019-20ء کے بجٹ کی تجاویز اورسالانہ ترقیاتی پروگرام کے خدوخال کاتفصیلی جائزہ لیاگیا جبکہ صوبے کے عوام کو بنیادی ضروریات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے کیلئے وسائل میں اضافے کیلئے تجاویزپر بھی غور کیاگیا۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لئے زیادہ وسائل مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے نئے بجٹ کو عوام کی امنگوںاوربنیادی ضروریات کے مطابق بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سماجی شعبوں کی ترقی کے لئے پہلے سے زیادہ فنڈز رکھے جائیںگے اور قومی وسائل تعلیم ،صحت اورعوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کریںگے۔ زرعی شعبے کو ماضی کی حکومتوں نے نظر انداز کیا اورسابق ادوار میں کاشتکار استحصالی نظام کا شکاررہا جبکہ ہماری حکومت نے کاشتکار کے حقوق کا تحفظ کیا ہے ۔ گندم اورگنے کے کاشتکار کو اس کی محنت کاپورا معاوضہ ملا ہے اور آئندہ بجٹ میں زرعی شعبہ ہماری ترجیحات میں ہے۔غیر ضروری اخراجات کو کم کرکے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے زیادہ وسائل مہیا کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب میں مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فروغ دیا جائے گا۔ عثمان بزدار سے چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کنیز فاطمہ چدھڑ نے ملاقات کی،جس میں خواتین پر تشدد کی روک تھام اوران کے تحفظ کیلئے کیے جانے والے اقدامات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے تشدد کا شکار خواتین کی دادرسی کیلئے ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کو متحرک انداز میں کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کا ادارہ تشدد کا شکار خواتین کی دادرسی اورانہیں تحفظ فراہم کرنے کیلئے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ عثمان بزدار نے ایل ڈی اے کو لاہور میں سڑکوں کا پیچ ورک فوری شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔وزیراعلیٰ نے ٹوٹی سڑکوں کے باعث شہریوں کوسفر کے دوران دقت پیش آتی ہے لہذا شہریوں کی سہولت کیلئے سڑکوں کے پیچ ورک کیلئے جلد سے جلد اقدامات کیے جائیں ہائی رائز بلڈنگز میں فائر فائٹنگ کے لئے بین الاقوامی طریقہ کار کے مطابق ہر ضروری انتظام یقینی بنایاجائے اور فائرفائٹنگ کیلئے جدید آلات اورتربیت یافتہ عملہ تعینات کیا جائے موجودہ حکومت میرٹ اورقانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے لہذا ایل ڈی اے میں بھی ہر کام میرٹ اورقواعد و ضوابط کے تحت کیا جائے عثمان بزدار نے معروف موسیقار نیاز احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ کیمسٹری کی تاریخ کا عالمی ریکارڈ بنانے پر 9 سالہ پاکستانی بچے زیدان حامد کو مبارکباد دی ہے۔