کے الیکٹرک نے بجلی مہنگی کر دی
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کے الیکٹرک نے صارفین کیلئے بجلی کے نرخ بڑھا دیئے 300 سے زائد یونٹس والے صارفین کیلئے نرخ بڑھا دیئے 301 سے 700 یونٹس تک فی یونٹ نرخ 2 روپے 15 پیسے بڑھائے گئے 700 سے زائد یونٹس کیلئے نرخوں میں 3 روپے 37 پیسے اضافہ کیا گیا ہے پانچ کلو واٹ اور اس سے زیادہ لوڈ پر کمرشل صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی 4 روپے 65 پیسے مہنگی ہے صنعتی شعبے میں مختلف کیٹیگریز کیلئے فی یونٹ بجلی ایک روپے 12 پیسے سے 9 روپے 5 پیسے تک سستی کر دی گئی زرعی شعبے کیلئے فی یونٹ بجلی دونوں پیک اورہاف پیک کے آورز میں سستی کر دی گئی زرعی شعبے کیلئے پیک آورز نرخ 10.35 روپے سے کم کرکے 5.35 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔