• news

اظہر علی ‘ملالہ یوسف زئی کے 60سیکنڈز میں 38رنز

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) کرکٹ ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں ملالہ یوسف زئی نے کرکٹ 60 سیکنڈز چیلنج میچ میں اظہر علی کے ہمرا ہ 60 سیکنڈز میں 38 رنز بنائے‘ ویسٹ انڈیز نے سر ویوین رچرڈز کی قیادت میں 47 رنز ، بھارت کے انیل کمبلے اور فرحان اختر نے 19 رنز ‘سری لنکا کی جانب سے مہیلا جے وردھنے اور بنگلہ دیش کی نمائندگی عبدالرزاق کے ہمرا خاتون اداکارہ نے کی، آسٹریلیا نے بریٹ لی کی قیادت میں 69 رنز بنائے، جیمز فرینکلن نے نیوزی لینڈ کے لیے 32 رنز بنائے، کیلس نے جنوبی افریقہ کے لیے 48 رنز بنائے اور انگلینڈ نے کیون پیٹرسن کی قیادت میں 74 رنز بنائے۔انگلینڈ نے 60 سیکنڈز چیلنج میچ میں آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔

ای پیپر-دی نیشن