ہالینڈ : فٹبال میچ میں ریفری نے حادثاتی طور پر گول کردیا
لاہور (سپورٹس ڈیسک )ہالینڈ میں بھی ایک لیگ میچ کے دوران ایسا ہی کچھ ہوا جب ایک ریفری نے حادثاتی طور پر گول کردیا۔ایک ٹیم کے کھلاڑی نے میچ کے دوران کک لگائی جو ریفری کی ٹانگوں سے ٹکرا کر گول کرگئی۔ریفری نے یہ گول دیا تو مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں نے اس پر کافی احتجاج کیا اور فیصلہ واپس لینے پر دباو ڈالا تاہم ریفری نے اپنا فیصلہ واپس نہ لیا۔