• news

ریسلر انعام بٹ کیلئے حکومت پنجاب کی طرف سے 2 لاکھ روپے انعام

لاہور( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) قومی ریسلر انعام بٹ کو کارکردگی کا صلہ مل گیا حکومت پنجاب کی طرف سے 2 لاکھ روپے انعام صوبائی وزیر کھیل تیمور خان بھٹی نے انعام بٹ کو انعام دیا۔ صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے رواں ماہ برازیل میں ہونیوالی ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر ریسلر انعام بٹ کو سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے 2 لاکھ روپے کا انعامی چیک دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن