• news

بے نامی اثاثوں کی تفصیلات اداروں کے پاس موجود‘ ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھا کر ظاہر کریں: عمران

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام اہم پیغام میں اپیل کی ہے کہ وہ اثاثہ جات ظاہر کرنے کی ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے اثاثے ظاہر کریں وزیراعظم عمرن خان نے قوم کے نام اہم پیغام میں کہا ہے کہ 22 کروڑ پاکستانیوں میں سے صرف ایک فیصد ٹیکس ادا کرتے ہیں ایک فیصد پاکستانی 22 کروڑ پاکستانیوں کا بوجھ اٹھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر لوگ ٹیکس نہیں دیتے تو کوئی بھی ملک اپنے لوگوں کی خدمت نہیں کر سکتا اور حکومت کوقرضے لینے پڑتے ہیں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت عوام کیلئے اثاثے ظاہر کرنے کی سب سے آسان سکیم لائی ہے جس سے آپ کو اثاثے ظاہر کرنے کا موقع ملے گا انہوں نے خبر دار کیا کہ اداروں کے پاس بے نامی اثاثوں کی تفصیلات موجود ہیں سب کیلئے بہتر ہے کہ اپنے اثاثے ظاہر کریں ملک اور قوم کی خدمت کریں وزیراعظم نے کہا کہ وہ یقین دلاتے ہیں کہ یہ پیسہ ملک پر خرچ ہوگا ٹیکس کا پیسہ چوری نہیں کرنے دیں گے انہوں نے کہا کہ اداروں کے پاس جائیدادیں دولت سے متعلق معلومات آ چکی ہیں اور مزید بھی آ رہی ہیں اثاثے ڈکلیئر کریں گے تو آپ بے فکر ہوں گے کوئی آپ کوتنگ نہیں کر سکے گا وزیراعظم نے کہا کہ لوگ ٹیکس نہیں دیتے جس کے باعث نہ ہم ہسپتال بنا سکتے ہیں نہ سکول میںگارنٹی دیتا ہوں کہ آپ کا پیسہ ملک پر خرچ ہو گا چوری نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اثاثے ظاہر کرنے کی 30 جون تک ہے یہ آپ کے پاس ایک موقع ہے بے نامی پراپرٹی بینک اکائونٹس ڈکلیئر کر دیں یہ موقع 30 کے بعد آپ کو نہیں ملے گا خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان تین روزہ دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں وہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن