• news

عید پر قیدیوں کی سزائوں میں 90 دن تک کمی کا اعلان

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی ) وزارت داخلہ نے عید کے پرمسرت موقع پر پاکستان بھر کے جیلوں میں قید افراد کے لیے بڑا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے قیدیوں کی سزا میں 45 سے 90 دن کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔اس ضمن میں وزیر اعظم پاکستان، عمران خان کی ہدایت پرصدرمملکت، عارف علوی نے سمری کی منظوری دے دی ہے۔وزارت داخلہ نے قیدیوں کی سزا میں 45 سے 90 دن کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔یاد رہے کہ 26 مئی 2019 کو حکومت پنجاب کی جانب سے جرمانہ اور دیت ادا کرنے کی مالی استطاعت نہ رکھنے والے قیدیوں کے لئے اہم اقدام اٹھایا گیا تھا۔وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ذاتی دلچسپی سے پنجاب کی جیلوں میں قید 657 نادار اورمفلس قیدیوں کو رہائی نصیب ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن