غیرملکی سرمایہ کاروں نے منافع کے ایک ارب 23 کروڑ ڈالر باہر بھجوائے
لاہور (کامرس رپورٹر) غیرملکی سرمایہ کاروں نے رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں کی طرف سے منافع کی مد میں مجموعی طور پر ایک ارب 23 کروڑ 77 لاکھ ڈالر بیرون ملک بھجوائے ہیں جو گزشتہ مالی سال سے 53 کروڑ 52 لاکھ ڈالر کم ہیں تاہم اس دوران پاکستان میں صنعتی شعبے اور سٹاک مارکیٹ میں نئی غیر ملکی سرمایہ کاری کا مجموعی حجم 96 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تھا ۔سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے اپرئل تک صتعتی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والے غیر ملکیوں نے ایک ارب 3 کروڑ 57 لاکھ ڈالر اور سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کرنے والوں نے 20 کروڑ 20 لاکھ ڈالر منافع باہر بھجوایا پاکستان میں تیل اور گیس تلاش کرنے والے غیر ملکی اداروں نے دس ماہ میں 21 کروڑ 59 لاکھ ڈالر کا منافع باہر بھجوایا بینکوں اور مالیاتی اداروں نے 20 کروڑ 23 لاکھ ڈالر،، اور کمیونی کیشن سیکٹر کے سرمایہ کاروں نے 10 کروڑ 62 لاکھ ڈالر باہر بھجوائے۔