• news

افغان صدر کی ملاقات‘ ہمسایہ ممالک میں امن کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے: عمران

ریاض+مکۃ المکرمہ (صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات ہوئی ہے جس میں پاکستان افغانستان پر بات چیت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں افغان امن عمل سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات کے دوران عمران خان نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں پائیدار امن چاہتا ہے، افغانستان میں امن سے خطے کا امن جڑا ہوا ہے۔ پاکستان اپنے ہمسائیہ ملک میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ عمران خان کی مصر کے صدرعبدالفتح السیسی سے بھی ملاقات ہوئی جس میں امت مسلمہ کو درپیش مسائل پر تفصیل غور کیا گیا، دونوں رہنماں نے مختلف شعبوں میں جامع تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنی اہلیہ اوروفد کے ساتھ عمرہ کی ادا ئیگی کی۔ وزیراعظم کے ساتھ وزیراعلی عثمان بزدار اور وزیراعلی کے پی محمود خان نے بھی عمرہ کیا۔ عمرہ کی ادائیگی کے دوران وزیراعظم نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور مسلم امہ کے اتحاد و یگانگت کی دعا بھی کی۔

ای پیپر-دی نیشن