زرتاج گل کی اسسٹنٹ پروفیسر بہن ڈائریکٹر نیکٹا تعینات
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی ہمشیرہ شبنم گل کو نیکٹا میں ڈائیریکٹر کی اسامی پر تعینات کر دیا گیا، وہ اس سے قبل لاہور کے کالج میں اسٹنٹ پروفیسر تھیں۔ ترجمان نیکٹا نے کہا کہ شبنم گل کی تقرری میرٹ پر کی گئی ہے ۔ دریں اثنا ایک خط سامنے آیا ہے جو وزیر کے پرنسپل سٹاف افسر سمیع الحق کی جانب سے سیکرٹری داخلہ کو لکھا گیا ہے جس میں سمیع الحق کو آگاہ کر رہے ہیں کہ مجھے ہدائت ملی ہے کہ میں خط میں آپ کی وزیر مملکت سے ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو کا حوالہ دوں جو شبنم گل کی نیکٹا میں تعیناتی کے متعلق ہوئی ،خط کے ساتھ شبنم گل کا سی وی منسلک ہے ۔