پاک فوج پر حملے قابل مذمت‘ پھر ایک جوان وطن پر قربان ہو گیا: بلاول
اسلام آباد + حیدر آباد (نوائے وقت رپورٹ+ صباح نیوز) بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر فواد چودھری کو جواب میں کہا ہے کہ تمہارا لیڈر جب دہشتگردوں کوبھائی کہتا تھا تو میں اپنی فوج پر حملے کی مذمت کر رہا ہوتا تھا میں آج بھی اپنے فوجیوں پر دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتا ہوں اس کو تسلسل کہتے ہیں جن کی آپ کو سمجھ نہیں آتی محسن داوڑ اور علی وزیر ایم این ایز ہیں دہشتگرد ہیں سپیکر قومی اسمبلی کو قواعد پر عملدرآمد کرنے کا کہہ رہا ہوں ۔شمالی وزیرستان (نوائے وقت نیوز، صباح نیوز) بلاول بھٹو نے شمالی وزیرستان میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے انھوں نے کہا ہے کہ آج پھر ایک جوان وطن پر قربان ہو گیا، پوری قوم دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والا جوان کے اہل خانہ کے غم برابر کی شریک ہے۔ دھرتی پر جان قربان کرنے والے جوان ہمارے ہیرو ہیں۔ ہزاروں شہریوں اور فوجی جوانوں کی قربانیوں سے قائم امن دہشت گرد پھر چھیننا چاہتے ہیں، انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خاتمے تک ہمارے حوصلے بلند رہیں گے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔ پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ عید کے بعد ہم سڑکوں پر آ جائیں گے، ریاست کے ہر ستون کے ساتھ حکومت تصادم کا راستہ اختیار کر رہی ہے۔فاٹا میں سول ملٹری تعلقات بگاڑنے میں حکومت کا بڑا ہاتھ ہے۔حکومت نے عدلیہ سے تصادم کا بھی شوق پورا کر لیا ہے، نیئر حسین بخاری نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر رد عمل دیتے ہوئے حکمرانوں کو'' مہنگائی بمبار'' قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران خاندان حکومتی شراکتی مالیاتی مافیا کے لئے ریلیف اور عوام پر مہنگائی کا بوجھ نا منظور ہے پیپلز پارٹی حکومت کے عوام دشمن فیصلے کی ہر سطح پر مخالفت کریگی شیری رحمن نے کہا ہے کہ ناکام انقلابی سرکار نے 9 ماہ میں پٹرولیم مصنوعات میں 20 فیصد اضافہ کرکے غریب عوام کی کمر توڑ دی ۔خورشید شاہ نے کہا ہے کہ فواد چودھری کا بیان حکومت سے متعلق ہمارے بیانات کی تائید ہے حکومت نے عام آدمی پر مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا ہے حکومت سے گزارش ہے کہ عوام کو بخش دیں ان پر زیادہ بوجھ مت ڈالیں۔