• news

ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے حکومت کو نوازشریف کے طبی معائنے کیلئے درخواست دے دی

لاہور( این این آئی ) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے حکومت پنجاب کو نواز شریف کے طبی معائنے کی اجازت کیلئے درخواست ارسال کر دی ۔ ڈاکٹر عدنان نے درخواست میں کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو دل کی سنگین بیماری کے پیش نظر مستقل میڈیکل کئیر کی ضرورت ہے۔ نواز شریف کے طبی معائنے کے لئے مستقل بنیادوں پر ملنے کی اجازت دی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن