• news

سرگودھا: مقدمہ قتل کا اشتہاری انٹرپول کے ذریعے مسقط سے گرفتار

سرگودھا (نامہ نگار) سرگودھا پولیس نے مقدمہ قتل میں مجرم اشتہاری کو انٹر پول کے ذریعے مسقط سے گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سرگودھا میں 2015 کے بلدیاتی انتخابات میں مرضی کا ووٹ دینے پر حسن امجد نے ساتھیوں مبشر کے ہمراہ محمد شفیق عرف ظفری کو قتل کر دیا اور مقدمہ قتل میں گرفتاری سے بچنے کے لئے بیرون ملک فرار ہو گیا جس کے ریڈ وارنٹ جاری ہوئے تو اشتہاری حسن امجد کو انٹر پول کے ذریعے مسقط سے گرفتار کر کے لاہور ائیر پورٹ منتقل کر دیا گیا جہاں سے ایف آئی اے نے مجرم کو سرگودھا تھانہ صدر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن