وزیراعلیٰ نے چین میں مشکلات کا شکار پاکستانی طلبہ کیلئے 20 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی: ترجمان
لاہور( این این آئی) وزیر اعلی پنجاب نے چین میں مشکلات میں گھرے زیر تعلیم پاکستانی طلباء و طالبات کے لیے بیس کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی۔ چین میں مشکلات میں گھیرے طلبہ کے ویڈیو پیغام کے بعدوزیراعلی پنجاب سردار عثمان نے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت ڈاکٹر عثمان گل کے مطابق وزیراعلی سردار عثمان بزدار نے 20کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔