• news

اختلافات کے خاتمے پر تیار، تجارت بڑھانے کی کوششیں کی جائیں: افغان قونصل جنرل

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) افغان قونصل جنرل حاجی ہاشم نیازی نے افطار ڈنر اور میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن چاہتے ہیں۔ مخالفین کے ساتھ اختلافات ختم کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انسانی جانوں کیضیاع سے مسائل حل نہیں ہوتے کوشش ہے کہ پاک افغان تجارت سیاست سے ہٹ کر ہو دونوں حکومتیں ہر صورت تجارت کو بڑھانے کیلئے کوششیں کریں۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت میں کمی آئی ہے۔ تجارت بڑھانے کیلئے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے رابطے کئے ہیں، معمولی جرائم کے قیدیوں کے تبادلے کی فہرستیں تیار کی جارہی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن