کشمور: پسند کی شادی پر دو بھائیوں نے بہنوئی کو قتل کر دیا
کشمور(آن لائن)کشمور میں عدالت کے باہر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا،پولیس نے دونوں ملزموں کو حراست میں لے لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق کشمور میں عدالت کے باہر موٹر سائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا،واردات کے بعد ملزم جب فرار ہونے لگے تو عدالت کے باہرموجودپولیس اہلکاروں نے دونوں کوگرفتارکرلیا ،پولیس کے مطابق مقتول کوپسندکی شادی پرلڑکی کے بھائیوں نے فائرنگ کانشانہ بنایا۔