• news

آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری حکومت اورنیب کے گٹھ جوڑ کی علامت ہے:راناجمیل منج

رائے ونڈ (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء رانا جمیل احمد منج نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنا حکومت اور نیب کے گٹھ جوڑ کی علامت ہے، موجودہ حکومت جمہوری نہیں آمرانہ پالیسیوں پر عمل پیرا ہے، مہنگائی اور ٹیکسوں کے بے جا بوجھ سے عام آدمی کیلئے زندگی گزارنا اور دو وقت کی روٹی پوری کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ججز کے خلاف ریفرنس عدلیہ کی ٹارگٹ کلنگ ہے ،حکومت سلیکٹڈ اپوزیشن اور سلیکٹڈ ججز چاہتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن