• news

پاکستان قدرت کا عطیہ اور شب قدر کا تحفہ ہے:اشرف آصف جلالی

لاہور ( سپیشل رپورٹر) تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐوتحریک صراط مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا پاکستان قدرت کا عطیہ اور شب قدر کا تحفہ ہے۔نزول قرآن کی شب قیام پاکستان اللہ تعالی کااہل ایمان پر بہت بڑااحسان ہے۔لیلۃ القدر کو پہچاننے والوں ہی کوپاکستان کی قدر ہوسکتی ہے ۔پاکستان برکتوں کی دھرتی اور رحمتوں کی بستی ہے۔ پاکستان کا اسلامی تشخص ہی تحفظِ پاکستان کا ضامن ہے۔تحفظ ناموس رسالت و دفاع عقیدۂ ختم نبوت پاکستان کے خمیر میں ہے۔295Cاور عقیدۂ ختم نبوت کی آئینی دفعات کی تبدیلی کے بارے میں حکومت امریکہ اور یورپی یونین کا دباؤ مسترد کر دے۔ہمارے اکابر نے جیسے آل انڈیا سنی کانفرنس بنارس میں پاکستان بنانے کا عہد کیا تھااور پھر پاکستان بنا کے دم لیا، ایسے ہی ہم پاکستان بچانے کے مشن پر کار بند ہیں۔ بھارت کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھانے کی نہیں دفاع کا مکّا دکھانے کی ضرورت ہے۔ سودی معیشت اور سودی قرضے پاکستان کی خوشحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ حکومت کے انتخابی وعدوںاور آج اس کے عملی کاموںمیں زمین و آسمان کا فرق ہے۔

ای پیپر-دی نیشن