حکومت کو پہاڑ جیسے مسائل ورثے میں ملے :ہمایوں اختر خان
لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو پہاڑ جیسے مسائل ورثے میں ملے ہیں لیکن وزیر اعظم عمران خان پوری نیک نیتی کے ساتھ ان سے نبرد آزما ہیں ، حکومت کو کسی بحران کا سامنا نہیں البتہ کرپشن کرنے والے ضرور بد ترین بحران کا شکار ہیں جن کا کوئی بس نہیں چل رہا ،حکومت مشکلات کے باوجود عوام دوست بجٹ پیش کرے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے مختلف شعبوں کے ماہرین اور سیاسی رہنمائوں پر مشتمل وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ حکومت عوام کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے لیکن سوال یہ ہے کہ کیا یہ حالات حالیہ دس ماہ کی وجہ سے ہیں ۔ سابقہ حکمرانوں نے پین کلر کے ذریعے بیمار معیشت کا علاج کرنے کی کوشش کی جس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے ۔